صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی نے آج کہا کہ ہندوستان اور متحدہ عرب امارات (یو
اے ای) کو ذمہ دار ممالک کی حیثیت سے تشدد پسندی، دہشت گردی اور عدم
رواداری کے عناصر کے خلاف اجتماعی کوششیں پیہم جاری رکھنا چاہئے، جو خطے کے
سماجی تانا بانا کو کمزور کرنے کے درپے ہیں۔ ابوظہبی کے ولی عہد شہزادہ
محمد بن زائد النہیان کا آج کے یوم جمہوریہ پریڈ میں مہمان خصوصی کی حيثیت
سے خیرمقدم
کرتے ہوئے صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی نے کہا کہ مغربی ایشیاء اور
جنوبی ایشیاء میں امن و استحکام کے لئے جامع کوششیں کرنا دونوں ملکوں کے
مشترکہ مفادات میں ہے۔ شہزادہ کے دورے کو ہندوستان اور یو اے ای کے دو طرفہ تعاون کی مضبوطی اور
مستحکم تعلقات کی عکاسی قرار دیتے ہوئے مسٹر پرنب مکھرجی نے کہا کہ یو اے
ای کے ولی عہد کے دورہ سے دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کو مزید پختہ کرنے
کا موقع ملے گا۔